فیروزوالہ : ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا
فیروزوالہ (نامہ نگار )فیروزوالہ میں ڈاکووں نے مزاحمت پر گولی مار کر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ایک کمپنی کے ملازم سکیورٹی گارڈ محبت علی اور ندیم ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے داخل ہو کر انہیں لوٹ لیا مزاحمت پر ملزموں نے اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ڈاکوساڑھے گیا رہ ہزار روپے چھین کر لے گئے ۔ڈاکووں نے ارشد محمود کے ڈیرے میں داخل ہو کر عملے کو یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور لاکھوں روپے کا مال لوٹ کر لے گئے ۔ڈاکووں نے بیرون ملک پلٹ شہری محمدنواز کی کار کے شیشے توڑ کر سات ہزار ریال اور ہزاروں روپے پاکستانی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ نامعلوم افراد نے مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔