غفلت برتنے پر ایس ڈی او واپڈا کوٹ عبدالمالک سمیت چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
فیروزوالہ (نامہ نگار )فیکٹری ایریا پولیس نے بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان علی احمد کی ہلاکت اور چھ افراد کے جھلس کر زخمی ہونے کے واقعہ میں غفلت برتنے پر ایس ڈی او واپڈا کوٹ عبدالمالک، لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت چار اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا فیکٹری ایریا پولیس تاہم کسی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔مدعی مقدمہ عباس علی نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ رضا آباد کوٹ عبدالمالک میں بجلی کی تاریں گرنے سے نوجوان جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔