عمران خان کی بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں،ترجمان امریکی دفترخارجہ
مریکی دفترخارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بطور وزیراعظم ذمہ داریاں سنبھالنے کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 70سال سے تعلقات ہیں ۔ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں ۔