پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں رکوانے کیلئے مسلم حکمران جراتمندانہ موقف اختیار کریں۔ اسلامی ملکوں کا اجلاس بلا کرگستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔ عالمی سطح پر تمام انبیاءکی حرمت کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔ ایسا کرنے سے ہی دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔ حرمت رسول ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے۔توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر کوئی مسلمان کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ہالینڈکے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانے کے اعلان پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ کوئی ادنیٰ سے ادنیٰ مسلمان بھی حرمت رسول ﷺ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔ ایمان کا تقاضہ ہے کہ ہر مسلمان تحفظ حرمت رسول ﷺ کیلئے آگے بڑھ کر کردارا دا کرے۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے۔اسلام، قرآن اورابنیاءکی شان میں گستاخیوں کا سلسلہ فی الفوربندہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ شان رسالت ﷺ میں (نعوذ باللہ )گستاخی مسلمانوں کیلئے غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے ۔آج وقت ہے کہ امت مسلمہ اسلام، قرآن اور نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے متحدہو جائے۔ اگر مسلمان ایسا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کی حکومتوں اور مسلمان ملکوں کا تحفظ کرے گا ۔ جب مسلمان اسلام کے دفا ع کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو پھر آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل ہو تی ہیں۔ وہ وقت قریب ہے جب اسلام دنیا میں سب سے بڑی قوت بن کر ابھرے گااور باطل نظام و ڈھانچے ختم ہو جائیں گے۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی حرمت اتحاد امت کی بنیاد ہے۔ہم سب نے اس مسئلے پر سب کو اکٹھا کرنا ہے ۔حکمران عالم اسلام کو اکٹھا کریں ہم پاکستان میں سب کو متحد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کر کے ان کی قوت کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ مسلم حکمران درپیش مسائل حل کرنے کیلئے مغرب کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ ملکی سلامتی و استحکام کیلئے قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دی جائیں۔ فرقہ واریت اور پارٹی بازی چھوڑ کر اسلامی شریعت کے مطابق قوم کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں افراد کی تربیت کر کے دنیا کے سامنے مضبوط کردار پیش کرنا ہے۔ دشمن قوتیں اسلام اور پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہی ہیں۔ جن ملکوں میں اسلام کی دعوت مضبوط ہو رہی ہے اور مسلمان قوت پکڑ رہے ہیںا نہیں خاص طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔دشمنان اسلام نے ہمیشہ مسلمانوں کو باہم لڑا کر انہیں کمزور کرنے اور نقصان پہنچانے کی سازشیں کی ہیں۔ ہمیں دشمن کی سازشوں سے باخبر رہنے اورمتحد وبیدار رہنے کی ضرورت ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024