دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کیا گیا، ان کو طلب ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔واضح رہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ڈنہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرکے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں موجی گاں کا رہائشی 65 سالہ ذوالفقار شہید ہوگیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024