عثمان بزدار کیخلاف قتل کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، ان پر نیب کا کوئی مقدمہ درج نہیں،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نامزدوزےراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف قتل کا مقدمہ سیاسی بنیاد پر درج کیا گیا تھا ان کے خلاف قتل کا مقدمہ ان کے مخالفین نے درج کرایا تھا عثمان بزدار پر نیب کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے ، اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ان پر نیب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے۔ ان کے خلاف سیاسی بنیاد پر قتل کا مقدمہ درج کیا گےا تھا جبکہ پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ ان کے مخالفین نے درج کرایا تھا انہوں نے کہا کہ انتخاب میں سےاسی امید واروں پر ایسے مقدمات بنائے جاتے ہیں ، عثمان بزدار متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں امید ہے کہ وہ کامیاب وزیراعلیٰ پنجاب ثابت ہوں گے۔