اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان انتقال کرگئے

Aug 18, 2018 | 15:23

ویب ڈیسک

  اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان انتقال کرگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان 80برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ کوفی عنان کا پورا نام کوفی عطا عنان تھا، ان کا تعلق گھانا سے تھا۔ وہ 8 اپریل 1938 کو پیدا ہوئے، اور جنوری 1997 سے دسمبر 2006 تک اقوام متحدہ کے ساتویں جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔انسانیت کی خدمات کیلئے انہیں نوبل امن انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں