سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ جس کے پاس کچھ نہیں ہوتا، اس کے پاس امید ہوتی ہے اور عمران خان پاکستان کی امید ہیں۔سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ روز جمعہ کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان اور پھر اسلام آباد پہنچے۔گلابی رنگ کی پگڑی پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلابی رنگ شگنوں کا ہے، محبت کا ہے ، پیار کا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے تین بھارتی سابق کرکٹرز کو دعوت دی تھی تاہم کپل دیو اور سنیل گواسکر نے ذاتی مصروفیات کے باعث آنے سے معذرت کی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیے جانے کو اعزاز قرار دیا اور بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کے باوجود انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024