پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انہیں تاریخ کا حصہ بننے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔ایوان صدر میں وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان شریک وسیم اکرم نے کہا کہ الیکشن کے بعد سے پورے ملک کے چہرے پر خوشی ہے اور لوگ پر امید ہیں کہ ملک بہتری کی طرف جائے گا۔ خوشی ہے کہ آج ملک کی تاریخ کا حصہ بننے جارہے ہیں آج ایک نئی صبح ہے۔ عمران خان نے ایمانداری کے ساتھ سخت محنت کی اور یہ 22 سال کی محنت کا پھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کے نوجوان بہت پرامید ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024