خاتون اول بشری خانم بی بی نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی سرکاری رہائش گاہ کا معائنہ کرنے پہنچ گئیں، نو منتخب وزیر اعظم نے عمران خان نے سادگی اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم ہائوس کے ملٹری سیکرٹری ہائوس میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وزیراعظم ہائوس کے حوالے سے بھاری اخراجات کی بچت کی جا سکے۔ وزیراعظم ہائوس کے اس چھوٹے رہائشی گھر میں بھی تواضع پر کسی قسم کے سرکاری اخراجات نہیں ہونگے مہمان یہاں ملنے آئیں توسادہ چائے اور پانی ہی ملے گا نئی حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ تمام ایوانوں میں سرکاری اخراجات پر تواضع سے گریز کیا جائے گا غیر ضروری اخراجات کو تمام شعبوں میں ختم کیا جائے گا اورپرتکلیف توضع پر پابندی ہوگی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024