بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے نو منتخب وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمران ہی تھے جنہوں نے مجھے جلد ریٹائرمنٹ سے روکنے کےلئے چینلنج دیا تھا کہ وہ بھارت کو ہرانا چاہتے ہیں لیکن اگر ٹیم میں سنیل گواسکر نہ ہوئے تو مزہ نہیں آئے گا۔نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کے موقع پر سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر مصروفیات کی بنا پر شرکت تو نہ کر سکے مگر انہوں نے عمران خان کے ساتھ گزارے پرانے وقت کو یاد کیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 1986 میں انگلینڈ کے دورے کے اختتام پر جب میں نے عمران کو اپنی ریٹائرمنٹ کے ارادے سے آگاہ کیا تو انہوں نے مجھے روک دیا اور کہا کہ اگلے سال پاکستان بھارت کو شکست دینے بھارت آ رہا ہے اور اگر تم ابھی ریٹائرہو جاؤ گے تو مزہ نہیں آئے گا۔چلو ایک دوسرے کے خلاف ایک آخری میچ کھیلتے ہیں۔