عارف علوی صدرپاکستان کےامیدوارنامزد

Aug 18, 2018 | 14:40

ویب ڈیسک

وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی نے بطور پی ٹی آئی چیئرمین، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کو پی ٹی آئی کی جانب سے صدر مملکت کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کر دیا۔ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کی بطور صدر نامزدگی کا اعلان پی ٹی آئی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی 2018ء کے انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اس سے قبل 2013ء کے انتخابات میں ڈاکٹر عارف علوی کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ڈاکٹر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر بھی رہے ہیں عارف علوی 1996ء سے عمران خان کے ساتھ ہیں عارف علوی نے 1997 اور 2002ء کا انتخاب بھی پی ٹی آئی ٹکٹ پر لڑا تھا تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

مزیدخبریں