کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 65سالہ شہری شہید

Aug 18, 2018 | 14:28

ویب ڈیسک

کنٹرول لائن کے ڈنہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 65سالہ شہری ذوالفقار شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کنٹرول لائن کے ڈنہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ہوئی ۔ فائرنگ سے موجی گاﺅں کا 65سالہ شہری ذوالفقار شہید ہوگیا ۔ بھارتی افواج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔

مزیدخبریں