اعظم خان وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری تعینات،نوٹیفیکیشن جاری

Aug 18, 2018 | 13:46

ویب ڈیسک

وزیراعظم عمران خان نے اپنے منصب کا چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا جو حکم نامہ جاری کیا اس میں ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21کے محمد اعظم خان کو اپنا پرنسپل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ نگران وزیراعطم کےساتھ بطور پرنسپل سیکرٹری خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 22کے سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،محمد اعظم خان وفاق اور صوبوں میں بیورو کریسی کی ٹیم بھی تشکیل دیں گے ۔آئندہ چند روز میں بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کیا جائے گا ۔ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے محمد اعظم خان کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ محمد اعظم خان ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران ڈویژن خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ا س سے پہلے وہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت میں بطور چیف سیکرٹری خدمات انجام چکے ہیں ۔ نئے پرنسپل سیکرٹری بیوروکریسی کی ٹیم تشکیل دیں گے اور آنے والے دنوں میں وفاق اور صوبوں کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کیا جائے گا ۔ محمد اعظم خان کا تعلق بھی کے پی کے سے ہے ،سہیل عامر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے جب جسٹس (ر) ناصر الملک نے نگران وزیراعظم کا منصب سنبھالا تو انہوں نے سہیل عامر کو اپنا پرنسپل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔ 

مزیدخبریں