منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور

Aug 18, 2018 | 13:35

ویب ڈیسک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی بینک اکا ﺅ نٹس سے منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے آصف زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو سابق صدرآصف علی زرداری نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔سینئر وکلا اعتزازاحسن اور لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتا ہوں، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کے لیے بھی ضمانت دی جائے۔سابق صدر کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اِن چیمبر سماعت کی۔اس موقع پر آصف علی زرداری عدالت میں پیش ہوئے، ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری بھی ان کے ہمراہ تھیں، درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر آصفہ بھٹو کو کمرہ عدالت میں ہی روک دیا گیا اور چیمبر میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصر سماعت کے لیے سابق صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے آصف زرداری کو متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز کراچی کی بینکنگ عدالت نے جعلی بینک اکانٹس سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق صدر آصف زرداری سمیت کیس میں نامزد 15 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے۔

مزیدخبریں