سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ بھی ہے اور وژن بھی، وہ مسائل حل کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کریں گے، امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔سپیکر پنجاب اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہی، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا عمران خان کی سوچ بھی ہے، وژن بھی ہے اور وہ مسائل حل کرنے کیلئے عملدرآمد بھی کریں گے۔ امید ہے عمران خان قوم سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے کہا ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم نے قانون سازی کیلئے پرامن ماحول دینا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024