وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئیں ‘ بشریٰ بی بی عمران خان سے قبل ہی ایوان صدر پہنچ گئیں جبکہ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد پارٹی کی خواتین رہنماﺅں سے گلے ملیں اور مبارکبادیں وصول کرتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو نومنتخب وزیراعظم سخت سکیورٹی میں تقریب حلف برداری کیلئے ایوان صدر روانہ ہو گئے جبکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان سے پہلے ہی ایوان صدر پہنچ گئی تھیں۔ بشریٰ بی بی نے سفید عبایا لیا ہوا تھا۔ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد پارٹی کی خواتین رہنماﺅں سے گلے ملیں اور مبارکبادیں وصول کرتی رہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024