پاکستان کیلئے خدمات
مکرمی :جبار مرزا کی محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے 34برس کی یادوں کومحیط یادوں پر مشتمل کتاب نشان امتیاز ہم سب کا امتیاز ہے عالم ِ اسلام کے فخر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے احسان کی پہچان ،نشان امتیاز ،یہ ایک بھرپور کتاب ہے ۔جبار مرزاریاست کے چوتھے ستون کی عظمت کا روشن نشان جس نے برسوں سے اساتذہ کا دیا سبق آج تک نہیں بھلایا۔ جبار مرزا آسمان صحافت کا وہ درخشندہ ستارہ ہے جنہیں نشان امتیاز ڈاکٹر عبدالقدیر سے ذاتی تعلق کا امتیازی اعزاز حاصل ہے۔لہٰذا ایٹمی پاکستان کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر سے متعلق کوئی رائے اگر جبار مرزا کی تقریر سے متصادم ہے تو وہ را کے شک کی نگاہ سے دیکھی جائے گی۔محسن پاکستان سے متعلق جبار مرزا کی 37سال پر مشتمل یاداشتیں تاریخ میں آنے والی نسلیں آج کے صحافی ،شاعر ،کالم نگار جبار مرزا کو ایک محقق اور مؤرخ کے طور پر پڑھیں گی۔ صحافی برادری میں جبار مرزا اپنی مستقل مزاجی اور اصول پسندی میں یکتا ہے۔محسن پاکستان سے متعلق نشان امتیاز جبار مرزا کا ایک انمول تحفہ ہے۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر کی کردار کشی پر قلم کی کمائی کھانے والے جبار مرزا کے ہوتے ہوئے سرخرو نہیں ہو سکتے۔جبار مرزا نے صحافتی میدان اور خاص طور پر نشان امتیاز کے حامل محسن پاکستان سے متعلق اُجرتی کاوشوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ جبار مرزا نے محسن پاکستان سے متعلق اپنے مؤقف کی دھاک بٹھائی ہے۔ کل کے بہت سے لکھاری آج جبار مرزا کی کاوش سے بونے بن چکے ہیں۔قوم جبار مرزا کی احسان مند ہے اور ممکن نہیں ان کے شایان شان ہدیہ تہنیت پیش کر سکے البتہ یہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس کارکردگی پر آنے والی نسلیں ان کی گرانقدر خدمات پر ہیرو کیساتھ ہیرو ہی سمجھیں گی۔بہت مشکل ہوتا ہے کہ جب مختلف آرا ئیں فرد کے روبرو کھڑی ہوں اور وہ چٹان کی طرح پختہ عزم کیساتھ کھڑا رہے یہ وصف بندوں میں نہیں بلکہ انسانوں کی سرشت میں ہوتے ہیں اور جبار مرزا محض بندہ نہیں بلکہ نابغوں کے قبیلے کا رکن شرف انسانیت سے معمور کامل انسانوں میں سے ایک ہے۔محسن پاکستان کی ملی خدمات پر غیر ضروری مواد کی کثرت سے اشاعت پر دکھتے دلوں کی ڈھارس بندھی ہے۔جبار مرزا کی کاوش نشان امتیاز پاکستان اور اس کے قیامت تک رہنے والے ہیں جبار مرزا سپوت پاکستان ہے اور اس نے اپنی ذمہ داریاں بہترین طریقہ سے نبھائی ہیں ۔)اتفاق بٹ(