ایک تصویر ایک کہانی…
نسیم بی بی تین وارث روڈ لاہور کی رہائشی ہے اسکے خاوند کا حادثہ ہو گیا جس کی وجہ سے اس کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ گذشتہ پانچ سال سے معذوری کی زندگی بسر کر رہا ہے۔نسیم بی بی نے بتایا ہم کرایہ کے مکان میں رہتے تھے مگر جب ہم کرایہ ادا کرنے کے قابل نہیں رہے تو مکان خالی کر دیا میں دعاگو ہوں کہ ایک خدا ترس نے ہمیں وارث روڈ پر ایک کمرہ فری رہنے کے لئے دے دیا۔ اب روٹی کی فکر ہوتی ہے۔ ایک بیٹی ہے اور وہ بھی معذور ہے۔ بڑی سوچ بچار کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنی فیملی کے لئے روٹی کماؤں گی تو شام کو اندھیرے میں گھر سے نکلتی ہوں اور سڑک گلی محلہ میں پڑے گتے کے ڈبے پلاسٹک کے برتن، بوتلیں وغیرہ اکٹھی کرتی ہوں اور دوسرے دن جیسے اب لیکر جا رہی ہوں، کباڑیہ کے پاس فروخت کرتی ہوں اور اپنی فیملی کے لئے روٹی کا بندوبست کرتی ہوں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو ایسی مصیبت میں نہ ڈالے اور سب کو اپنے حفظ ایمان میں رکھے۔ (فوٹو: اعجاز لاہوری)