بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے، جو روٹ
نوٹنگھم (اے پی پی) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز جو روٹ نے کہا ہے کہ بھارت کو مسلسل تیسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے خلاف مسلسل دو میچوں میں کامیابی کے باوجود آئندہ میچز میں حریف ٹیم کو آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم کا مہمان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کرنا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ جو روٹ نے اپنی ٹیم کو خبر دار کیا ہے کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ محنت کرنا ہوگی ۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ (آج) ہفتہ سے شروع ہو گا اور میزبان ٹیم کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔