فنڈز کی عدم دستیابی ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کا کام روک دیا گیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی(میپکو) سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں والی بال میچ کا انعقاد کیاگیا ۔ میپکو کالونی کے گرائونڈ میںمنعقدہ میچ میں میپکو گرین ٹیم اور وائٹ ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں میپکو گرین ٹیم نے وائٹ ٹیم کو 3کے مقابلے میںصفرسکور سے ہرایا ۔ میچ کے مہمان خصوصی پیٹرن انچیف میپکو سپورٹس کمیٹی /چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری تھے ۔