احمد پور شرقیہ میں قومی کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے میچ کا انعقاد
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے مسلم ہاکی کلب رجسٹرڈ کے زیراہتمام شاندار ہاکی میچ منعقد ہوا۔ صدارت چیئرمین VTI قاضی برھان فرید نے کی جبکہ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر احمدپورشرقیہ وقار حسین تھے۔ میچ کے اختتام پر صدر کلب اور بابائے ہاکی لالہ اسلم قریشی نے خطا ب کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر وقار حسین نے سپورٹس کے فروغ کیلئے لالہ اسلم قریشی اور مسلم ہاکی کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش ۔ بعد ازاں انجمن تاجران کے صدر جمال عبدالناصر نے گرین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں عبدالوہاب اسلم ۔ علی رضا۔ حمزہ لطیف۔ جہانزیب غوری۔ سفیان انیس۔ عبدالسمیع۔ عدیل۔ شاہزیب غوری۔ عبداللہ اور ملک فہیم کو میڈلز پہنائے جبکہ وائس چیئرمین بلدیہ میاں مزمل ندیم نے وائٹ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ انجمن تاجران کے سرپرست میاں محمد یونس اور سابق ناظم محمد قاسم قریشی نے کھلاڑیوں کو سپورٹس شرٹس دیں۔ اس موقع پر سپیشل بیرسٹر قاضی عدنان فرید ایوارڈ کی بھی تقسیم کی گئی۔ جن کا حقدار میاں یونس ۔ جمال عبدالناصر۔ سلیم بندھانی ۔ قاسم قریشی۔ ملک اکرم۔ بابا کرم الٰہی۔ میاں غفار ۔ طاہر قائم خانی۔ منصور اقبال حقدار پائے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور قاضی برھان فرید کو یادگاری شیلڈیں بھی پیش کی گئیں۔