گلوکارہ رابی پیرز ادہ کا ملی نغمہ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور (این این آئی) اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرز ادہ کا ملی نغمہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے نئے ویڈیو البم میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ان کے ملی نغمے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اورواٹس ایپ پر بڑی مقبول ہورہی ہے اور اب تک ان کے ویڈیو گانے کو ہزار وں لائکس بھی مل چکے ہیں ۔ ملی نغمے کے خالق رابی پیرزادہ کے والد میجر (ر) ہمایو ں پیر زادہ ہیں۔