جماعت نہم کے نتائج کا اعلان پرسوں کیا جائے گا
لاہور (پ ر) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے زیر اہتمام جماعت نہم امتحان سالانہ2018کے نتائج کا اعلان شیڈول کے مطابق 20اگست صبح 10بجے کیا جائے گا۔ تفصیلی نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com اور موبائل فون کے ذریعے 80029 پر رول نمبر میسج کر کے بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں۔