ناقص اشیاءکی فروخت
مکرمی! اگر مختلف شہروں کے بازاروں کا دورہ کیا جائے تو یہ بات دیکھنے کو عام ملتی ہے کہ مختلف اچھے سٹورزپر بھی یا تو ناقص چیزیں فروخت کی جاتی ہیں یا پھر ایسی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں جن کی ایکسپرائری ڈیٹ معیاد گزر گئی ہو۔ بھلا ایسے ماحول میں اگر عوام اچھے داموں عمدہ اشیاءخریدنا چاہئے تب بھی نہیں خرید پاتے۔ پھلوں، سبزیوں والے ٹھیلے بھی اس دوڑ میں کچھ پیچھے نہیں ہیں وہ بھی پھلوں، سبزیوں کی اچھی خاصی قیمت وصول کرکے اکثر گلی سڑی ہوئی اور خراب چیز ہی خریدار کو دینے کی کوشش کرتے ہیں حکومت کو اس بارے سخت اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام پیسے ادا کرکے اچھی اور معیاری اشیاءہی خرید سکے۔ یوں ان کی صحت اور پیسہ دونوں برباد ہوتے ہیں ( نازش عرفان، لاہور)