باٹا پور سب ڈویژن لاہور میں لوڈشیڈنگ
مکرمی! میں آپ کے م¶قر روزنامہ کی وساطت سے لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور باٹاپور سب ڈویژن لاہور کے ارباب اختیار اعلیٰ حکام و افسران کی توجہ چند مندرجہ ذیل امور کی جانب دلانا چاہتا ہوں۔ باٹاپور سب ڈویژن لاہور میں بجلی کی غیر اعلانیہ ”لوڈشیڈنگ“ کا سلسلہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ لیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے دعوے ڈھونگ دھوکہ جھوٹ اور عوام صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔ باٹاپورسب ڈویژن لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانہ 24 گھنٹے سے 16 گھنٹے تک پہنچ چکا ہے۔ ہر ایک گھنٹہ کے بعدایک گھنٹہ کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید گرم موسم، حبس اور پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے صارفین اور عوام الناس شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ (شہزاد احمد شیخ۔ لاہور)