سرکاری سکولوں کی خستہ حالی
مکرمی! لاہورکے بیشتر سرکاری سکول خستہ حالی کا شکار ہیں کہیں جنریٹر کی سہولت نہیں ہے تو کہیں فرنیچر کی قلت ہے۔ کہیں سیوریج کے نظام میں گڑ بڑ ہے تو کہیں چھتوں سے پانی ٹپکتا ہے اکثر و بیشتر بچوں کو سورج کی روشنی میں بیٹھ کر پڑھنا پڑتا ہے۔ اساتذہ لاپرواہی سے کام لیتے ہیں یعنی پڑھائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ سرکاری سکولوں کی خستہ حالی اور پڑھائی کے نظام پر توجہ فرمائے۔ (کِرن فاطمہ .... لاہور کالج فارویمن یونیورسٹی)