عمران خان کو انتخاب پر آذربائیجان کے وزیراعظم کی مبارکباد
اسلام آباد(صباح نیوز) آزربائیجان کے وزیر اعظم نوریزمحمدوف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم منتحب ہونے پر مبارکباد دی ہے ،نومنتخب وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان سٹریٹجیک شراکت داری اور اتحادی تعلقات میں منسلک ہیں جو کہ ہمارے دوستانہ اور برادرانہ عوام میں جڑے ہوئے ہیں،انہوں نے نومنتخب وزیراعظم عمران خان کو یہ یقین دہانی کرائی کہ باہمی اعتماد،بھروسہ اور حمائت پرمبنی ہمارا تعاون آنے والے سالوں میں مزید بہتر ہوگا اور اسمیں ہمارے ریاستوں اور عوام کے مفادات کیلئے وسعت آئے گی۔