حافظ آباد: غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

Aug 18, 2018

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) قصبہ جلالپور بھٹیاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنک کرکے بہن کو قتل کردیا۔ علی حمزہ کو اپنی 21سالہ ہمشیرہ زنیرہ بی بی کے کردار پر شک تھا، جس پر اس نے گذشتہ روز اپنی بہن کو سمجھانے کی کوشش کی تو دونوں میں تکرار بڑھ گئی۔ علی حمزہ نے فائرنگ کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اور بعدازاں ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بہن قتل

مزیدخبریں