کائرہ کے بیان پر چوہدری جعفر کا ردعمل: نواز شریف نے ایٹم بم ،موٹر وے ،سی پیک اور معاشی ترقی کا بیج بویا, عوام پھل کھا رہے ہیں

18 اگست 2017 (22:38)

 وزیر مملکت پورٹس اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال نے قمر زمان کائرہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا  کہ نواز شریف نے ایٹم بم موٹر وے سی پیک اور معاشی ترقی اور امن کے بیج بوئے ہیں۔ نواز شریف کے بوئے منصوبوں کے ثمرات سے عوام پھل کھا رہے ہیں۔ زرداری صاحب اور ان کے حواریوں نے این آئی سی ایل، رینٹل پاور، ایل پی جی کوٹہ جیسے سکینڈل بوئے۔ عوام نے 2013 میں ان کا پھل زرداری صاحب اور حواریوں کو دیا۔ نواز شریف نے زرداری صاحب کے پھیلائے ہوئے اندھیرے ختم کیے۔ عوام نے ہر ضمنی انتخاب میں نواز شریف پر اعتماد کیا۔ ضمنی انتخابات میں زرداری اینڈ کمپنی کا نام نشان تک نظر نہیں آتا۔ 2018 میں بھی عوام نواز شریف کی حکومت بنائیں گے۔ زرداری اینڈ کمپنی کی پالیسیوں کی وجہ سے پیپلزپارٹی پنجاب تحریک انصاف میں تبدیل ہو گئی ہے۔