ٹوبہ ٹیک سنگھ : کھلے پھاٹک پر ٹرین نے ٹریکٹر کے پرخچے اڑا دئیے

18 اگست 2017 (19:30)

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) کھلے پھاٹک پر تیز رفتار مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس نے ٹریکٹر کے پر خچے اڑا دئیے ،ڈرائیور نے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔شورکوٹ روڈ پر چک نمبر 315گ ب کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک پر نامعلوم شخص ٹریکٹر نمبر کے ایس بی 8824پر ریلوے ٹریک عبور کررہا تھا کہ اسی اثنا میں لاہور سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر ٹرین آگئی۔نامعلوم ڈرائیور ٹریکٹر کو ٹریک میں چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرین نے ٹریکٹر کے پرخچے اڑا دئیے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں ،اور حادثہ کے متعلق معلومات اکٹھی کیں ۔