مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4دہشتگرد ہلاک , کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی
ہبلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقہ کنک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران 4عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیاہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق فورسز کی طرف سے علاقہ میں تلاشی کی کارروائی کے دوران مشتبہ افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی ,سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ میں چارعسکریت پسندہلاک ہوگئے۔