ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار،پی سی بی کی جانب سے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع

18 اگست 2017 (12:50)

ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار.فلاورمنیجرہوں گے۔پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے۔سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ اور لیگ سپنرعمران طاہرکے نام بھی ورلڈ الیون کے لیے گردش میں ہیں۔دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے بھر پور کوششیں جاری ہیں۔پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی قیادت کیلئے ڈیرن سیمی مضبوط امیدواربن گئے۔پی سی بی آئندہ ماہ ورلڈ الیون کی لاہور میں میزبانی کی تیاری کررہا ہے، سیکیورٹی کلیئرنس کیلئیپنجاب حکومت کے جواب کا انتظار ہے، ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی قیادت کیلیے ڈیرن سیمی مضبوط امیدوار کے طورپرسامنے آئے ہیں جب کہ برینڈن میک کولم کا نام بھی لیا جارہا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی اینڈی فلاور کو ٹیم کا منیجر مقرر کیے جانے کی تصدیق کردی ہے.سابق زمبابوین کرکٹر نے برطانوی کھلاڑیوں سے رابطے تیز کردیے.ان میں سے چند نے پاکستان آمد پر مشروط آمادگی ظاہر کردی ہے جبکہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان دو جنوبی افریقی کرکٹرز نے پاکستان میں 3ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے .کھلاڑیوں میں ورلڈ کلاس بلے بازہاشم آملہ اور سپنر بالر عمران طاہر کے نام گردش میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوںکے ساتھ معاہدے کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی۔پی سی بی کی جانب سے ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم میں شامل کرکٹرز کے ناموں کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔پی سی بی نے دورہ ورلڈ الیون کے لئے دو ممکنہ پلان بنا کر پہلے ہی پنجاب حکومت کو بھیج دئے ہیں .ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 10 سے 15 ستمبر تک متوقع ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...