.مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ
کراچی(رپورٹ۔عمیرعلی انجم) حکمران مسلم لیگ (ن) نے ایم کیوایم کو مقامی کابینہ میں شامل کرنے کیلئے گرین سگنل دینے کا عندیہ دیاہے۔ ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ایم کیوایم اورحکمران مسلم لیگ کی قیادت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ میں تیزی آئی ہے جبکہ دونوںجماعتوںکے رہنمائوںکی جلداسلام آبادمیں ایک ملاقات بھی متوقع ہے جس میںلیگی قیادت متحدہ کوموجودہ حکومت کاحصہ بنانے کی پیشکش کرسکتی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے کیاجائے گامتحدہ کی فی الحال مکمل توجہ آئندہ عام انتخابات پرمرکوزہے ایم کیوایم کے ذرائع کے مطابق متحدہ جلدبھرپوراندازمیں اپنی سیاسی سرگرمیوںکاآغازکرنے جارہی ہے اورملک میں ہونے والے آئندہ انتخابات کی تیاریوںکابھی آغازکرے گی اس حوالے سے پارٹی قیادت میں مشاورت کاسلسلہ جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم فی الحال کسی بھی قسم کے احتجاج سے گریزکرتے ہوئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے پرمشاورت کررہی ہے جس کے بعدبتدریج عوامی رابطہ مہم اورانتخابی تیاریوںکاآغازکیاجائے گا۔