آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے عہدے کا حلف اٹھا لیا‘ خورشید شاہ سے ملاقات

18 اگست 2017

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت + نوائے وقت رپورٹ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جمعرات کو ایک مختصر مگر پُروقار تقریب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر سپریم کورٹ کے جج صاحبان‘ رجسٹرار سپریم کورٹ کے علاوہ آڈیٹرجنرل آفس کے عہدیدار اور اہلکار بھی موجود تھے۔ دریں اثنا چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی خورشید شاہ سے آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر نے ملاقات کی۔ خورشید شاہ نے کہا امید ہے آپ کی قیادت میں اس شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔ ہم آڈٹ کے نظام کی مکمل شفافیت اور بہتری کیلئے آگے بڑھیں گے۔ جاوید جہانگیر آڈیٹر جنرل کا آفس عمدہ نتائج کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

کراچی سے نیو یارک

کراچی پہنچ کر وزیراعلیٰ پنجاب نے کراچی کو نیو یارک بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ...