لاہور‘ فیروزوالا میں 57 لاکھ کے ڈاکے‘ شہری زیورات‘ قیمتی سامان سے محروم
لاہور‘ فیروزوالا(سٹاف رپورٹر+نامہ نگار)شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات وقیمتی سامان سے محروم کردیا معلوم ہو اہے کہ ڈاکوئوں نے تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں جنرل سٹور سے 13ہزار کی نقدی و موبائل، تھانہ گجر پو رہ کے علاقہ میں ساجد اور اسکی فیملی سے 2لاکھ 55 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل،تھانہ گجر پو رہ کے علاقہ میں نعیم سے 60 ہزار مالیت کی نقدی و موبائل،تھانہ بادامی باغ کے علاقہ حسین پارک میں واقع ثاقب کی دکان میں مالک کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 45ہزار مالیت کی نقدی و موبائل ، تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں شعیب اور اسکی فیملی سے 75ہزار مالیت کی نقدی و موبائل لوٹ لیاجبکہ چوروں نے مغل پو رہ کے علاقہ میں روشن کی دکان سے 26 لاکھ کی نقدی اور کپڑاجبکہ جوہرٹائون میں محمودکے گھر سے 20 لاکھ کی نقدی زیورات چوری کر لئے تھانہ شادباغ کے علاقہ میںاسد،ہنجروال میں مظہر،غالب مارکیٹ میں الیاس کی گاڑیاں اور شاہدرہ ٹائون میں شاہد،داتا دربار میں عمر،سول لائن میں صدام،اقبال ٹائون میں ناظم ،ملت پارک میں مہتاب،سمن آباد میں حبیب،گرین ٹائون میں نعمان،ٹائون شپ میں طاہر اور ستو کتلہ میں حسنین کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک کے قریب چار ڈاکوئوں نے محمداویس مالک فیکٹری اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو 2لاکھ 50ہزار روپے کی رقم‘ 8موبائل اور فیکٹری ورکرز سے بھی نقدی چھین کر لے گئے۔ ڈاکوئوں نے شرقپور روڈ کی آبادی خانووال میں زمیندار فیاض کے گھر میں داخل ہوکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور ساڑھے 52ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چوروں نے سعیداحمد بھٹی کے گھر میں داخل ہوکر 4لاکھ روپے اور 5موبائل چوری کرلیے۔ منڈیائی کے قریب ڈاکوئوں نے حافظ شاہد اشرف سے نقدی‘ موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس فیکٹری ایریا کسی بھی واردات کے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔