کشمیر میں حالات مکمل ٹھیک نہیں عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے: بھارتی کمانڈر

18 اگست 2017

سری نگر(کے پی آئی) سنٹرل ریزرو پولیس فورس سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل آر آر بٹناگر نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندی بڑھ رہی ہے اور صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں لیکن حالات مکمل ٹھیک نہیں ہیںجبکہ عسکریت مخالف آپریشن بھی جاری رہیں گے ۔انہوںنے انکشاف کیا کہ پتھراؤسے نمٹنے کیلئے سی آر پی ایف کو خصوصی تربیت دی جارہی ہے تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورتحال میں سنگبازوں کو منتشر کرسکیں اور انسانی جانوںکو بھی بچاسکیں۔