نوازشریف سے نثار کے شکوہ پر رانا ثنا کا بھی سابق وزیر داخلہ سے شکوہ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے چودھری نثار کے نوازشریف سے شکوہ پر چودھری نثار سے شکوہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مجھے بھی ایک معاملہ پر چودھری نثار سے شکایت تھی مگر اس کا تذکرہ صرف چودھری نثار سے کیا تھا، پارٹی میں اختلاف رائے کا احترام کرنا چاہئے۔ چودھری نثار کے اختلاف رائے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں، پارٹی میں اختلاف رائے کے حق کو برداشت بھی کرنا چاہئے۔ اختلاف رائے کے اظہار کو پارٹی میں مسائل قرار دینا غلط ہے جس کی بات سنی جائے اسے خوشامدی سمجھا جاتا ہے۔ چودھری نثار نے میرا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا لیکن شکایت صرف ان سے کروں گا، چودھری نثار میرے معاملے میں کردار ادا کر سکتے تھے میں نے شواہد ان کے سامنے رکھے تھے کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ میری شکایت کسی ادارے کے حوالے سے نہیں تھی تمام ادارے ملک کے ساتھ مخلص ہیں کسی ادارے سے کوئی اختلاف نہیں اداروں میں اچھے برے لوگ ہوتے ہیں۔
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس: چیف جسٹس نے ...
پنجاب میں ماتحت عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ...
کون لگائے گا مارشل لا کس میں ہمت ہے ؟جس دن مارشل لا لگا اس دن عہدے چھوڑ ...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ماورائے آئین کچھ بھی کرنے ...
کیوں نہ رانا ثنا کو بلا لیں، پنجاب میں اصل وزیر وہی ہیں: جسٹس ثاقب
اسلام آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں جو تعمیرات ہو چکی ...
بنی گالہ تعمیرات کیس: کیوں نہ رانا ثنا کو بلا لیں‘ پنجاب میں اصل وزیر ...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی ) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ بنی گالہ میں ...
سابق وزیر داخلہ کے ترجمان نے چوہدری نثار کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات ...
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثارکی تحریک انصاف کےرہنماؤں ...