وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کیلئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب

18 اگست 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے حوالے سے مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواستگزار شاور خلجی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے میاں نواز شریف کو نااہل قرار دیا جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک ریلی نکالی اس ریلی پر پنجاب حکومت نے اربوں روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے حالانکہ قانون کے مطابق سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے جا سکتے۔ قومی خزانہ عوام کی امانت ہے جس میں میاں شہباز شریف خیانت کے مرتکب ہوئے۔