پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شہری خود کو صادق اور امین نہیں سمجھتا: گیلپ

18 اگست 2017

اسلام آباد(اے این این) پاکستان میں ہر پانچ میں سے ایک شہری خود کو صادق اور امین نہیں سمجھتا، گیلپ کے تازہ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف ہو گیا۔ سروے کمپنی گیلپ نے پاکستان میں عام شہریوں سے سوال کیا کہ کیا وہ صادق اور امین ہیں کہ نہیں؟ اس سوال پر 44 فیصد پاکستانیوں کے مطابق وہ صادق اور امین ہیں، 18فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ بالآخر انسان ہیں اس لیے صادق اور امین نہیں ہیں، 37 فیصد لوگوں نے خود اپنے صادق اور امین ہونے پر کنفیوژ دکھا ئی دیے اور انہوں نے ففٹی ففٹی جواب دیا جبکہ 1فیصد لوگوں نے اس سوال پر جواب دینا منا سب نہیں سمجھا۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 62,63کے تحت صرف صادق اور امین افراد ہی لوگوں کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔