ملالہ کا آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ، فلاسفی سیاست اور اکنامکس پڑھیں گی

18 اگست 2017

لندن (عارف چودھری+ بی بی سی) نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ انہوں نے ایڈمشن کیلئے درخواست دی تھی۔ یہ اعلان ملالہ نے برمنگھم میں اپنا اے لیول کا نتیجہ آنے کے بعد ٹوئٹر پر کیا ہے۔ ملالہ نے دوسرے طالب علموں کو بھی ان کے نتائج کے لیے مبارکباد دی۔ ملالہ فلاسفی، سیاست اور اکنامکس کا مطالعہ کریں گی۔ انیس سالہ ملالہ یوسفزئی 2012ء میں طالبان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔ ملالہ لڑکیوں کے تعلیم کے حق کی مہم چلا رہی تھیں۔