ساہیوال : نامعلوم افراد نے معلمہ کو قتل کرکے نعش جلا ڈالی

18 اگست 2017

ساہیوال (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ساہیوال کے نواح میں قتل کی لرزہ خیز واردات ‘معلمہ کو مبینہ طور پر قتل کے بعد جلاکرراکھ کردیاگیا۔نواحی گاؤں 97/6-Rمیں خاتون معلمہ شکیلہ کونامعلوم ملزمان نے قتل کردیا اور کمرے میں بند کرکے نعش کو آگ لگادی جس سے خاتون جل کر خاکستر ہوگئی۔ واردات کا علم گھر میں دھواں کے بادل اٹھنے پر ہوا۔علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کو اطلاع کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گھر کادروازہ توڑ کر خاتون کی مسخ شدہ نعش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔