.نیب کو بطور قومی ادارہ ساکھ بحال کرنے کا موقع ملا، ضائع نہ کرے:طاہرالقادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ امید ہے انصاف کے ایوانوں تک شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا کی التجا پہنچ گئی ہو گی۔ملکی تاریخ میں پہلی بار انصاف کیلئے ہزاروں کی تعداد میں خواتین اور بچے باہر نکلے ہیں۔ حکومتی بربریت کا شکار یہ مظلوم صرف انصاف کے طالب ہیں۔نواز شریف کے پیچھے اصل طاقت شہباز شریف کا صوبائی اقتدار ہے، شر کی دونوں قوتیں انجام کو پہنچیں گی تو ظلم پر مبنی نظام بدلے گا ۔ قاتل برادران کو موقع مل گیا تو آئین سے امانت،صداقت کے الفاظ بھی حذف کر دینگے ، نیب کو بطور قومی ادارہ اپنی ساکھ بحال کرنے کا موقع ملا ہے تو وہ اس موقع ضائع نہ کرے۔ قانون نے اپنا راستہ بنا لیا اب عوام اپنے حصے کا سیاسی کردار ادا کریں۔پاکستان ایماندار قیادت نے بنایا بدیانتوں نے تباہ کیا۔اپوزیشن جماعتیں اشرافیہ کے شر پر مبنی اقتدار کے مکمل خاتمے کے یک نکاتی ایجنڈے پر جمع ہونے میں دیر نہ کریں ورنہ بہت نقصان ہو گا ، پاکستان کو حقیقی جمہوریت کے راستے پر ڈالنے کیلئے قدرت نے ایک موقع دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لوٹ مار کی ذہنیت کا خاتمہ کرنا ہو گا ورنہ کرپشن روپ بدل بدل کر حملہ آور ہوتی رہے گی۔ سپریم کورٹ کے لارجر بنچ اور جے آئی ٹی کے ممبرز نے آئین و قانون کی سربلندی کیلئے کام کیا جسے قوم نے سراہا۔ اب نیب کو بطور قومی ادارہ اپنی ساکھ بحال کرنے کا موقع ملا ہے تو وہ اس موقع کو ضائع نہ کرے۔ دریں اثناء پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اورشہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف کے حصول کیلئے کامیاب احتجاج پر مبارکباد اوراس حوالے سے ان کے موقف کی تائید کی۔
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے
تین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے استعفے سپریم کورٹ میں پیش کر دئیے ...
قریبی دوست ہی پیٹھ پیچھے چھرا گھونپ رہے ہیں،امریکی پادری کی رہائی فتح ...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے ہمارے اتحادی ہی ہماری پیٹھ پیچھے چھڑا گھونپ ...
سوئمنگ پول میں بن بلایا مہمان گھر والوں کے ہوش اڑ گئے
فلوریڈا (نیٹ نیوز)گولف کورس ہوں یا رہائشی گھر، سڑکیں ہو ں یا پارکنگ لوٹ، ...
ملک کو درپیش مشکلات جھوٹی گواہیوں کا نتیجہ‘ بطور معاشرہ ساکھ خراب ...
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم دلدار کی بریت کیخلاف دائر ...
آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کو بھی لاہور بنا دوں گا،شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ ...
70سالہ استحصال‘ موقع ملا تو 5سال میں حساب برابر کرینگے: اختر مینگل
اوتھل ( آن لائن ) بی این پی مینگل کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ممبر ...