اچھرہ: تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق‘ ورثا کا احتجاج
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اچھرہ کے علا قہ میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ افسوس ناک واقعہ پر اہل علاقہ نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیاپولیس کے مطابق یہ واقعہ اچھرہ کے علاقہ ایل او ایس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا جس سے موٹرسائیکل سوار 22 سالہ زوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میت سڑک پر رکھ دی، جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور غفلت کے مرتکب ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔