.بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کر لیا
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈز کی دوبارہ تصدیق کا فیصلہ کر لیا حکومت بلوچستان نے محکموں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ملازمین کے شناختی کارڈ کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے یہ فیصلہ چیف سیکرٹری کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا پھر محکمے کا سیکرٹری اپنے اپنے محکمے کے ملازمین کی تصدیق کرائے گا جعلی اور بوگس ملازمین کا پتہ لگانے کے لئے سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔