بھارت: جبری مشقت نہ کرنے پر دلت خاتون کی ناک کاٹ دی گئی

18 اگست 2017

دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساغر کے علاقے رینوجھا میں اعلیٰ ذات کے ہندوئوں نے جبری مشقت سے انکاری پر دلت خاتون کی ناک کاٹ دی اور اس کے خاوند پر شدید تشدد کیا۔ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ وہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔ پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کردی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کا ہسپتال میں علاج کیا جارہا ہے جبکہ ملزم فرار ہوچکے ہیں۔