محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں،نیب نے پیر مظہر کو کلین چٹ دیدی
کراچی(صباح نیوز)نیب نے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کو کلین چٹ دے دی۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ملزمان کی ضمانت اور نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دوران سابق وزیر تعلیم سندھ پیر مظہرالحق اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔قومی احتساب بیورو نے محکمہ تعلیم میں 30 ہزار سے زائد جعلی بھرتیوں کی انکوائری سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں اور مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں پیر مظہر الحق سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے جس بنا پر اس کیس کو ختم کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پیر مظہر الحق پیپلزپارٹی کے سابقہ دور حکومت میں وزیر تعلیم رہ چکے ہیں اور ان پر محکمہ تعلیم میں ہزاروں جعلی بھرتیوں کا الزام تھا۔
اپنے بیٹے کی ہم عمر نظر آنیوالی برطانوی خاتون
لندن (نیٹ نیوز) انڈونیشیا کی پشپا دیوی اور چین کی لیو یلن کے بعد اب ایک ...
نقیب اللہ قتل کیس:رائو انوار واقعہ کا ذمہ دار قرار
سپریم کورٹ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سابق ایس ایس پی ...
ڈالر کی قدر بڑھ کر 118 روپے سے تجاوز کرگئی
مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ کر118روپے سے تجاوز ...
ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں فارماسسٹ کی بھرتیاں قانونی قرار دیدیں
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں فارماسسٹ کی بھرتیوں ...
احتساب کمشن خیبر پی کے میں غیرقانونی بھرتیاں، نیب نے تحقیقات شروع کر دی
پشاور(نوائے وقت نیوز) خیبرپی کے احتساب کمشن میں بھرتیوں کے دوران بڑے پیمانے ...
ا حتساب کمشن خیبر پی کے میں غیرقانونی بھرتیاں، نیب نے تحقیقات شروع کر دی
پشاور(نوائے وقت نیوز) خیبرپی کے احتساب کمشن میں بھرتیوں کے دوران بڑے پیمانے ...