ججز وکلا تنازعہ مصالحتی کمیٹی کے ذریعے حل کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

18 اگست 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مصالحتی کمیٹی کے ذریعے ججز وکلاء تنازعہ حل کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملتان بنچ میں عدالت عالیہ کے جج اور بار کے ممبران کے درمیان ہونے والے تنازعہ کے حل نہ ہونے سے عدالتی امور ٹھپ ہو گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مفاد عامہ کے پیش نظر توہین عدالت کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ سے عدالت عالیہ کی قائم کردہ مصالحتی کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔