سینئر افغان صحافیوں کا وفد رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریگا

18 اگست 2017

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سینئر افغان صحافیوں کا ایک وفد 20 سے 26 اگست تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد اپنے دورے میں پاکستانی حکام اور صحافیوں سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد میں افغانستان کے ممتاز ٹیلی ویژن چینلوں کے سینئر نمائندے شامل ہوں گے۔