سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کرپشن کیس میں دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ، 30 اگست کو سنائے جانے کا امکان

18 اگست 2017

اسلام آباد (این این آئی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف درج رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت 30اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ سماعت کے دوران نیب کے دو گواہان مقصود احمد اور محمد صولت عدالت میں پیش ہوئے اور دونوں گواہان نے اپنے بیان قلم بند کروا دیئے۔ سابق وزیر اعظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس کوئی اصل دستاویزات نہیں ہیں۔